ارنا رپورٹ کے مطابق، بزنس ریکارڈر اخبار نے آج بروز پیر کو پاکستانی محکمہ خزانہ کے باخبر ذرائع کے مطابق مزید کہا ہے کہ پاکستانی حکومت، قومی کرنسی (روپیے) میں ایران سے ایل پی جی گیس کی درآمد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
اسی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 21ویں اجلاس کا اگست مہینے میں اسلام آباد کی میزبانی میں انعقاد کیا جائے گا اور تہران قومی کرنسی میں گیس کی درآمد کے مسئلے کا جائزہ لے رہا ہے۔
بزنس ریکارڈر کے مطابق، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، ایران نیشنل گیس اور آئل کمپنی سے مشترکہ منصوبے، بجلی کے شعبے میں پاکستان کا ایرانی توانیر کمپنی سے تعاون، بارٹر سسٹم میکنزم کی ترقی اور رقوم کی منتقلی جیسے مسائل بھی ایران اور پاکستان کے حکام کے درمیان آئندہ کے اجلاسوں میں اٹھائے جائیں گے۔
پاکستانی محکمہ خزانہ کے باخبر ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایاکہ تہران اور اسلام آباد نے گیس کی فروخت اور خریداری کے معاہدے (GSPA) کے تحت گیس منصوبے کے جلد حل کے عزم پر زور دیا اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا۔
اس پاکستانی اخبار نے مزید کہا کہ پاکستان آئل کمپنی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایران سے گیس کی منتقلی کے نفاذ کیلئے پُر عزم ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 21 ویں اجلاس کا اگست کو اسلام آباد کی میزبانی میں انعقاد کیا جائے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے پچھلے دور کا اپریل 2017 میں ایران کی میزبانی میں انعقاد کیا گیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ