23 جولائی، 2022، 7:47 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84830974
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان نے ایرانی صوبے فارس کے حالیہ سیلاب سے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرلیا

تہران، ارنا- پاکستانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے صوبے فارس میں حالیہ آنے والے سیلاب میں کئی ایرانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کرلیا۔

ارنا رپورٹ اور پاکستانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، "عاصم افتخار" نے آج بروز ہفتہ کو ایک بیان میں ایرانی صوبے فارس کے حالیہ سیلاب کے مالی اور جانی نقصانات بشمول کئی ایرانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کردیا۔

انہوں نے اس المناک حادثے پر برادر ملک ایران کے حکومت اور عوام کو تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ صوبے فارس کی ہلال احمر تنظیم کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ دریائے استہبان کے بستر میں آنے والے سیلابی ریلے کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 2 لاپتہ ہوگئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز مطابق 22 جولائی کو صوبے فارس کے شہر استہبان میں شدید بارشوں کی وجہ سے رودبال ندی کا بہاؤ اور اس کے بعد سیلاب آگیا۔ سیلاب کا مقام مشرقی فارس میں  ہے؛ استہبان شہر شیراز سے 174 کلومیٹر سے دور کے مشرق میں واقع ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .