پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین کا ایرانی صوبے ہرمزگان میں زلزلے سے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار

تہران، ارنا- پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین نے صوبے ہزمرگان کے حالیہ زلزلے کے نتیجے میں کئی ایرانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی پارلیمنٹ اور حکومت کیجانب سے اسلامی جمہوریہ ایران سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "محمد صادق سنجرانی" نے آج بروز اتوار کو ایک بیان میں صوبے ہرمزگان کے حالیہ زلزلے میں کئی ایرانی شہریوں کے جان بحق ہونے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے زلزلے سے متاثرین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان حادثے میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے صبر اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

ایران میں تعینات پاکستانی سفیر نے بھی گزشتہ روز کے دوران، ایک پیغام میں صوبے ہرمزگان میں زلزلے سے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کو صوبے ہرمزگان کی لنگہ بندرگاہ میں 6/1 اور 6/3 کی شدت سے دو بڑے زلزلے کے جھٹکے آئے۔

ان دونوں زلزلوں کے نتیجے میں بہت سے مکانات تباہ ہوچکے ہیں اور تازہ ترین معلومات کے مطابق اس زلزلے کے نتیجے میں 5 افراد جان بحق اور 84 زخمی ہوگئے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .