2 جولائی، 2022، 5:49 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84809210
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی وزیر داخلے نے زلزلے سے متاثرین کی جلد از جلد امداد کیلے ہرمزگان کا دورہ کیا

تہران، ارنا- ایرانی صوبے ہرمزگان میں 1/6 اور 3/6 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکوں کے بعد، ایرانی وزیر داخلے "احمد وحیدی" نے زلزلے سے متاثرین کی جلد از جلد امداد کیلئے اس صوبے کا دورہ کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، وحیدی نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں حاضر ہوکر عوام کی صورتحال اور ان کی ضروری سامان کا جائزہ لیا اور کہا کہ زلزلے سے متاثرین کی رہائش کیلئے سپاہ پاسداران کی نیوی فورس کیجانب سے 150 افراد کی گنجائش والے ائیر کنڈیشنر سے لیس دو ہال ٹینٹ بھیجے جائیں گے۔

انہوں نے اپنے دورہ ہرمزگان کے موقع پر ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے سے زخمی ہونے والوں کو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے اور ہم اس وقت لوگوں کے لیے پناہ گاہیں تیار کر رہے ہیں، کیونکہ شدید گرمی کی وجہ سے زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے لیے خیمہ مناسب آپشن نہیں ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .