افغانستان کے زلزلہ زدہ لوگوں کی مدد کیلئے 110 خصوصی جہادی گروپ پہنچنے پر تیار ہیں: ایرانی کمانڈر

تہران، ارنا – ایرانی رضا کار فورس (بسیج) کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کے زلزلہ زدہ لوگوں کی مدد کے لئے 110 خصوصی جہادی گروپ پہنچنے پر تیار ہیں۔

جنرل محمد زہرایی نے کہا کہ ہم پہلے مرحلے میں سیلاب اور زلزلے میں ریلیف اور ریسیکو، صحت، تعمیراتی اور خدمات فراہم کرنے کے شعبوں میں 110 خصوصی جہادی گروپ میں ماہر افراد کو افغانستان بھیجیں گے اور باقی گروہوں کو دوسرے مرحلوں میں بھیج جائے گا۔
واضح رہے کہ بدھ کی صبح سویرے کابل کے جنوب مشرق میں 6.1کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوگئے جس مہلک زلزلے کے نتیجے میں 1500 شہری جاں بحق اور 2000 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1تھی اور زیر زمین اس کی گہرائی 51 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز افغانستان کے صوبے خوست سے 44 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .