آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز جمعہ اپنے ایک پیغام میں زلزلے میں متعدد افغان شہریوں کی موت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں، پسماندگان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
رئیسی نے بتایا کہ ایران کے عوام اور حکومت آپ کے شانہ بشانہ ہیں اور اس عظیم مصیبت میں ہمسائیگی کا حق ادا کریں گے۔
انہوں نے اس واقعے کو بہت المناک اور غم انگیز قراردیتے ہوئے زلزلے کے متاثرین کے لیے رحمت اور مغفرف کی دعا کی۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی صدر نے گزشتہ رات ہلال احمر سوسائٹی سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر افغانستان کے زلزلہ زدگان کیلیے امداد فراہم کرے ۔
بدھ کی صبح سویرے کابل کے جنوب مشرق میں 6.1کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوگئے جس مہلک زلزلے کے نتیجے میں 1500 شہری جاں بحق اور 2000 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1تھی اور زیر زمین اس کی گہرائی 51 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز افغانستان کے صوبے خوست سے 44 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ