یہ بات یعقوب سلیمانی نے ارنا کےنمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
سلیمانی نے کہا کہ ہم افغانستان کے ہولناک زلزلے سے ہونے والی تباہ کاریوں تباہ کن نقصاات کی وجہ سے انسانی امداد کی ایک کھیپ افغانستان بھیج رہے ہیں جس میں 400 امدادی خیمے اور 800 کارپٹ شامل ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ،ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان سے1200 کارپٹ ، 1000 فوڈ پیکجز اور 600 امدادی خیمے پر مشتمل ایک اور کھیپ زمینی راستے سے افغانستان بھیجی جائے گی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے آج بروز جمعرات ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں زلزلے کے متاثرین، لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل لمحوں میں افغان کے معزز اور صبور عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کیلے مغفرت اور زخمیوں کیلیے جلد صحت یابی کی دعا کی۔
قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز پکتیا اور خوست کے صوبوں میں زلے کے جھٹکے محسوس ہوگئے اور اب تک مرنے والوں کی تعداد کم از کم 1000 ہو گئی ہے اور زخمیوں کی تعداد بھی 1500 افراد تک پہنچ چکی ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1تھی اور زیر زمین اس کی گہرائی 51 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز افغانستان کے صوبے خوست سے 44 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ