افغانستان کے مشرقی علاقے میں6.1 کی شدت کے زلزلے اور دسیوں افغان شہریوں کی موت کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے اعلان کیا کہ ایران افغانستان شہریوں اور زلزلہ زدگان کی مدد اور امداد فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز پکتیا اور خوست کے صوبوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوگئے جس کے نتیجے میں اب تک تقریبا250 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1تھی اور زیر زمین اس کی گہرائی 51 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز افغانستان کے صوبے خوست سے 44 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ