22 جون، 2022، 11:10 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84798065
T T
0 Persons

لیبلز

افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے، 250 افراد جاں بحق

تہران، ارنا - افغانستان کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ پکتیا اور خوست کے صوبوں میں گزشتہ رات آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 250 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

افغانستان کے مقامی ذرائع کے مطابق پکتیا اور خوست کے صوبوں میں  زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جو اب تک مرنے والوں کی تعداد 250 تک پہنچ چکی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1تھی اور زیر زمین اس کی گہرائی 51 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز افغانستان کے صوبے خوست سے 44 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .