22 جون، 2022، 1:00 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84798303
T T
0 Persons

لیبلز

افغانستان کے زلزلے کے متاثرین کی مدد کے لیے ایرانی ہلال احمر کی تیاری

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ نے افغانستان میں زلزلے  کے متاثرین کی مدد کے لیے مکمل تیاری کا اعلان کیا ہے۔

افغانستان کے مشرقی علاقے میں6.1  کی شدت کے زلزلے اور دسیوں افغان شہریوں کی موت کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے اعلان کیا کہ ایران افغانستان شہریوں اور زلزلہ زدگان کی مدد اور امداد فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز پکتیا اور خوست کے صوبوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوگئے جس کے نتیجے میں  اب تک تقریبا250 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1تھی اور زیر زمین اس کی گہرائی 51 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز افغانستان کے صوبے خوست سے 44 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .