24 جون، 2022، 10:59 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84800058
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کا امریکہ سے افغان کے منجمد اثاثوں کی رہائی کا مطالبہ

تہران، ارنا – اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی مشن کی نائب سربراہ اور سفیر نے حالیہ مہلک زلزلے پر افغان عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے منجمد افغان اثاثوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بات زہرا ارشادی نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے افغانستان میں آنے والے مہلک زلزلے جس میں 1500 سے زائد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں، پر افغانستان کے عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس انسانی تباہی کے سامنے فوری کارروائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ممالک جس نے بین الاقوامی قوانین اور انساندوستانہ اصولوں کے خلاف افغان اثاثوں کو ضبط اور منجمد کیا ہے،سے مطالبہ کیا کہ وہ منجمد افغان اثاثوں کو رہا کریں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .