14 جولائی، 2022، 12:06 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84821079
T T
0 Persons

لیبلز

لاہور-مشہد کی براہ راست پرواز جلد ہی شروع کی جائے گی

تہران، ارنا - پاکستان انٹرنیشنل ائیرلا ئن(PIA) اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مذہبی سیاحت کو تقویت دینے کے مقصد سے  لاہور- مشہد کی براہ راست پرواز کے قیام کو اپنے غیر ملکی پروازوں کے ایجنڈے میں شامل کرناچاہتی ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے نے جمعرات کے روز اعلان کردیا ہے کہ یہ تنظیم نجف- پاکستان اور دمشق- پاکستان کے درمیان براہ راست پروازوں کے قیام کے بعد مذہبی سیاحت کو بڑھانے کے مقصد سے لاہور- مشہد کی براہ راست پرواز کو اپنے غیر ملکی پروازوں کے ایجنڈے میں شامل کرے گی۔

پی آئی اے کی تنظیم نے کہا کہ جلد ہی اس لاہور- مشہد کی براہ راست پرواز شروع کی جائے گی۔

گزشتہ سال جنوری کے آغاز میں 5 سال کے وقفے کے بعد پاکستان کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے لاہور سے مشہد کی براہ راست پرواز  آزمائشی بنیادوں پر شروع کی تھی جس کا سیاحتی برادری، زائرین اور کاروباری تنظیموں نے خیرمقدم کیا۔

لاہور پاکستان کے اہم شہروں میں سے ایک ہے اور اسے ملک کے 'ثقافتی دل' کے طور پر جانا جاتا ہے، اس لیے ان پروازوں کا دوبارہ آغاز ایران اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی ترقی میں ایک موثر قدم ثابت ہو سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال جنوری میں مشہد- کراچی کی براہ راست پرواز شروع کی گئی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .