ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین کاظمی قمی" آج بروز جمعہ کی علی الصبح کو پاکستانی حکام سے ملاقات کیلئے دورہ اسلام آباد روانہ ہوگئے اور انہوں نے کچھ گھنٹوں پہلے پاکستانی وزیر خارجہ "بلاول بھٹو زرداری" سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ کے معاون "سید رسول موسوی"، پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر "سید محمد علی حسینی" اور پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی نمائندہ برائے افغان امور شریک تھے۔
اس موقع پر کاظمی قومی اور زرداری نے ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات کی تقویت بالخصوص افغانستان میں قیام امن اور سلامتی میں مدد کے کسی طریقہ کار نکالنے کیلئے باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افغان عوام کی دکھ درد اور مصائب میں کمی لانے کیلئے علاقائی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔
نیز دونوں فریقین نے افغانستان سے متعلق علاقائی حکمت عملیوں بالخصوص افغان پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے حالیہ اجلاس میں کیے گئے معاہدوں اور آئندہ کے اجلاسوں کا جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر کے خصوصی نمائندہ برائے افغان امور، اسلام آباد میں اپنی پہلی ملاقات میں، پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی نمائندہ برائے افغان امور "محمد صادق" سے ملاقات اور گفتگو کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کاظمی قمی نے افغانستان سے متعلق علاقائی مشاورتوں کے سلسلے میں گزشتہ مہینے کے دوران، قازقستان اور کرغیزستان کا دوره کیا؛ نیز انہوں نے مارچ میہنے میں کابل کا دورہ کرتے ہوئے طالبان کے بعض عہدیداروں سے ملاقات کی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ