امام حسین علیہ السلام امت مسلمہ کا ستون اور چراغ ہیں

تہران، ارنا – پاکستانی صدر و وزیر اعظم نے الگ الگ پیغامات میں محرم الحرام کے دسواں دن (عاشورا) کی مناسبت سے امام حسین علیہ السلام اور ان کے وفادار ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا کا واقعہ اور امام حسین کی شہادت اسلامی ممالک کے لیے ایک عظیم درس اور باطل اور ظالم نظام کے خلاف حق کی ابدی فتح کا مظہر ہے۔

پاکستان کے سرکاری ذرائع کی رپورٹ کے مطابق،  پاکستان کے اعلیٰ حکام، پارلیمنٹ کے سربراہان، سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے کربلا میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے وفادار ساتھیوں کی شہادت کی برسی کی مناسبت سے شہدائے کربلا کے ایثار اور اسلام کو زندہ رکھنے کیلیے ان کے گہرے اور لازوال اثرات پر الگ الگ پیغامات جاری کیے۔

پاکستانی وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عاشورا کا دن حق و باطل کے درمیان ناقابل فراموش جنگ کی یاد دہانی ہے جب امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں نے اپنے عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ ظلم و جبر کو رد کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اسوہ حسینی پرعمل کرنا اور ظلم اور جبر کے خلاف مزاحمت کے فلسفے کو اپنانا چاہیے۔

پاکستانی صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں امام حسین علیہ السلام نے دین اور حق کی سربلندی کے لیے ظالم حکمرانوں اور آمرانہ نظام کے ساتھ بیعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنی، اپنے اہل و عیال اور وفادار ساتھیوں کی جانیں قربان کیں۔

پاکستان کی قومی پارلیمنٹ اور سینیٹ کے سربراہ نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے فلسفے پر عمل کرنا ہی امت اسلامیہ کا بحرانوں سے نکلنے کا راستہ ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .