امام حسین علیہ السلام
-
-
سیاسترہبر انقلاب نے اربعین کی بہترین ميزبانی کے لئے عراقی قوم، حکومت اور موکب کے ذمہ داروں کے لئے شکریہ کا پیغام بھیجا
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں اربعین حسینی کے ایام میں میزبانی کے لیے عراق کے موکب داروں اور عظیم عراقی قوم کا شکریہ ادا کیا۔
-
انفوگرافکس اور پوسٹررہبر انقلاب : امام حسین علیہ السلام پوری انسانیت سے تعلق رکھتے ہيں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا : ہم شیعوں کو فخر ہے کہ ہم امام حسین علیہ السلام کے پیروکار ہيں، لیکن امام حسین صرف ہمارے نہيں ہیں، اسلامی مسالک، شیعہ، سنی، سب امام حسین کے پرچم تلے ہيں۔ اس عظیم مارچ میں وہ لوگ بھی شرکت کرتے ہيں جو اسلام میں ایمان نہيں رکھتے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ان شاء اللہ۔
-
معاشرہپاکستانی زائرین : راستے ہی ہر تکلیف، امام حسین کی محبت میں برداشت ہے
اہواز - ارنا – ایران کی عراق سے ملنے والی سرحد چذابہ سے کربلا کے لیے روانہ ہونے والے پاکستانی زائرین اس روحانی سفر سے واپسی پر بڑی عقیدت کے ساتھ کہتے ہيں کہ وہ امام حسین علیہ السلام کی محبت میں راستے کی تمام سختیوں کو برداشت کرتے ہیں۔
-
تصویرامام حسین کے زائر، کربلا میں عزاداری کر رہے ہيں
مختلف علاقوں اور ملکوں سے کربلا پہنچنے والے زائرین اربعین کے موقع پر مختلف راستے سے بین الحرمین ہوتے ہوئے امام حسین اور حضرت عباس علیھم السلام کے روضوں پر حاضری دیتے اور عزاداری کرتے ہیں۔ عراق میں پیر کے روز امام حسین علیہ السلام کا چہلم منایا جا رہا ہے۔
-
سیاستکنعانی: عاشورائے حسینی (ع) میں، مقبوضہ بیت المقدس پر قابض صیہونی دہشت گردوں اور انکے حامیوں کو رسوا کریں
تہران (ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوم عاشورہ حسینی(ع) کے موقع پر مظلوم فلسطینی بچوں اور خواتین کی حمایت کریں اور مقبوضہ بیت المقدس پر قابض صیہونی دہشت گردوں اور انکے حامیوں کو رسوا کریں۔
-
تصویرامام حسین (ع) کی مجلس اور تبرک کی چائے
ایران کے ہر علاقے میں مجلس کا خاص رواج ہے۔ ابا عبداللہ (ع) کے سوگواروں کو ان رسومات میں خصوصی دلچسپی ہے، بشمول تبرک دینے کا رواج۔ مجلس عزا کا بانی اپنی مالی استطاعت کے لحاظ سے تبرک تقسیم کرتا ہے۔ وہ واحد تبرک جو تمام مجلسوں میں اور کسی بھی وقت اور جگہ پر ماتم کرنے والوں میں تقسیم کیا جاتا ہے اور تمام لوگوں کی اس میں خصوصی دلچسپی ہوتی ہے، وہ چائے ہے جو جلوس اور امام بارگاہ کے علاوہ، گھروں کی مجالس میں بھی پیش کی جاتی ہے۔ پورے شہر میں لوگوں کے درمیان چائے پیش کرتے ہیں۔ بہت سے لوگ شفا، ثواب اور برکت کی نیت سے امام حسین علیہ السلام کے تبرک کی چائے پیتے ہیں اور ان کے لیے محرم کے دنوں میں اس چائے کا استعمال عام ہے۔ جن اجتماعات میں ہجوم ہوتا ہے وہاں عموماً ایک یا ایک سے زیادہ لوگ ٹرے میں چائے کے کپ لگاتار ترتیب دے رہے ہوتے ہیں اور کچھ دوسرے لوگ سوگواروں کے درمیان چائے کی ٹرے منتقل کر کے ان کی خدمت کر رہے ہوتے ہیں۔
-
تصویرایران میں محرم کا استقبال
ایران میں محرم کے سوگ میں سڑکوں پر سیاہ بینر اور جھنڈے لگانا ایک عام رسم ہے۔ یہ رسم کربلا میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر عقیدت اور سوگ کے اظہار کی علامت ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں لوگ ماہ محرم کی آمد کے ساتھ ہی مساجد، امام بارگاہوں، گلیوں اور سڑکوں کو سیاہ رنگ سے ڈھانپ دیتے ہیں۔ مذہبی پہلو کے علاوہ شہر کا سیاہ رنگ میں ڈوب جانا امام حسین علیہ السلام کے سوگ میں لوگوں کی یکجہتی اور اتحاد کا ایک خوبصورت اور متاثر کن مظہر ہے اور پورا شہر امام (ع) کی شہادت کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ یہ رسم ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہوتی ہے اور کربلا کی داستان کو تاریخ میں زندہ رکھتی ہے۔
-
تصویرمیلاد امام حسین (ع) کے موقع پر کربلائے معلی کا حسین منظر
ماہ شعبان المعظم اور فرزند رسول امام حسین (ع)، سید الساجدین امام زین العابدین (ع) اور حضرت عباس (ع) کی ولادت باسعادت کے موقع پر کربلائے معلی کو انتہائی حسین انداز میں سجایا گیا ہے۔ محبین اہل بیت (ع) کا ایک جم غفیر اس وقت سرزمین کربلا میں اکٹھا ہے۔