ارنا رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزارت عظمی کے آفس نے ایک بیان میں شہباز شریف کے مطابق کہا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نے غزہ پٹی کیخلاف اسرائیل کے وحشیانہ حملوں اور دہشتگردی اقدامات کی سختی سے مذمت کی ہے۔
بیان میں پاکستانی وزیر اعظم کے مطابق مزید کہا گیا ہے کہ 10 فلسطینی عوام بشمول ایک نوعمر لڑکی کی شہادت، اسرائیل کے ہوائی حملوں کے تازہ ترین نتیجے ہیں۔
شہباز شریف نے اس بات پر زوردیا کہ اگر دہشتگردی اور بربریت سے استثنی کا کوئی چہرہ ہے تو وہ اسرائیل ہے جو نتائج کی پرواہ کیے بغیر فلسطینی عوام کو نشانہ بناتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، اسرائیل کے دہشتگردی اقدامات اور غزہ کے عوام کیخلاف حالیہ حملوں کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، سابق پاکستانی وزیر اعظم "عمران خان" نے بھی آج ایک بیان میں القدس کے قبضہ کرنے والوں کے غزہ پٹی میں حالیہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے فضائی حملوں کو بین الاقوامی قوانین کیخلاف قرار دے دیا۔
انہوں نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی جرائم کے سامنے اپنی خاموشی کو توڑ دیں اور فلسطینی عوام کے دفاع میں اقدامات اٹھائیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کل بروز جمعے کو غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں کو صہیونی ریاست کے بزدلانہ حملوں کا نشلنہ بنایا گیا جن میں کم سے کم 11 افراد شہید اور 79 زخمی ہوگئے۔
صہیونی ریاست کے اس جرم کے جواب میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے مختلف علاقوں میں صہیونی شہروں اور قصبوں پر 100 سے زائد راکٹ داغے کیے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ