ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے آج کی صبح ایک اعلی سطحی وفد کی سربراہی میں شامی حکام کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیالات اور دوطرفہ ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کیلیے شامی دارالحکومت دمشق کا دورہ کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے شام کی روانگی سے پہلے کہا کہ اس دورے کا ایک مقصد دو دوست ممالک (ترکی اور شام) کے درمیان سلامتی اور سیکورٹی کے راستے میں کچھ عملی اقدام اٹھانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے 4 دن پہلے ترکی کے اپنے دورے کے دوران ترک حکام سے گفتگو کیا جو ضروری ہے کہ ہم خطے میں ایک نئے بحران کے قیام سے پہلے اپنے تعمیری کردار کو ہمیشہ کی طرح ادا کریں۔
امیر عبداللہیان نے کہا کہ اس سفر کا ایک اور حصہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا اور شامی صدر بشار اسد اور شامی وزیر خارجہ اور شام کے اعلیٰ حکام سے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر موجود مختلف مسائل کے بارے میں گفتگو کرنا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ