شام،لبنان کی سرحد پر دہشتگردوں کا قلع قمع کرنا اہم کامیابی ہے: اعلی ایرانی سفارتکار

دمشق، 30 اگست، ارنا - نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور نے کہا ہے کہ لبنان اور شام کے سرحدی علاقے 'مغربی القلمون' میں داعش اور النصرہ فرنٹ کے دہشتگردوں کے خلاف جارحانہ آپریشن اور علاقے کو کلیئر کرنے کو اہم کامیابی قرار دے دیا.

یہ بات 'حسین جابری انصاری' نے بدھ کے روز شامی وزیر خارجہ ' ولید المعلم' کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع میں انہوں نے داعش اور النصرہ فرنٹ کے دہشتگردوں کے چنگل سے لبنان اور شام کے سرحدی علاقے 'مغربی القلمون' کی آزادی کو ایک اہم کامیابی اور شام اور مزاحمتی فرنٹ کی فتوحات کا تسلسل قرار دے دیا.

ولید المعلم نے شامی حکومت اور عوام کو حمایت کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنیوا اور آستانہ امن مذاکرات میں ایران بالخصوص جابری انصاری کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.

اس سے پھلے نائب ایرانی وزیر خارجہ نے آج شامی دارالحکومت دمشق میں صدر 'بشار الاسد' کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے شام اور علاقے کی تبدیلیاں اور دہشتگردوں سے مقابلہ کرنے کے حوالے سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا.

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل کے خصوصي نمائندہ برائے شامي امور 'اسٹيفن ڈي ميستورا' نےگزشتہ دنوں میں ايراني محکمہ خارجہ ميں نائب ايراني وزير خارجہ 'حسين جابري انصاري' کے ساتھ ملاقات کے دوران شامي مسائل پر تبادلہ خيال کيا.

ان مذاکرات کا اہم محور شامي تبديلياں، دہشتگرد داعش گروپ کي حاليہ ناکامياں اور شام ميں امن اور جنگ بندي کو نفاذ کرنے کے طريقوں پر تبادلہ خيال کرنا تھا.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی نائب وزیر خارجہ 'جابری انصاری' منگل کی رات شامی حکام کے ساتھ ملاقات کرنے کے لیے شامی دارالحکومت دمشق پہنچ گئے.

9410٭274٭٭