ایرانی وزیر خارجہ کا عراق، شام اور کویت کے وزرائے خارجہ سے دھول کے مسئلے پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے عراق، شام اور کویت کے وزرائے خارجہ سے ماحولیاتی آلودگی اور دھول کے مسئلے کا مقابلہ کرنے کیلیےٹیلیفون پر گفتگوکی۔

حسین امیرعبداللہیان نے ایک ٹیلی فونک رابطے میں مذکورہ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ سے دھول اور ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دھول کا بحران فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا ضروری ہے کیوں مختلف ممالک سے اٹھنے والی گرد و غبار نے عوام کی زندگی کے لئے بڑے خطرات پیدا کر دئے ہیں۔

اس گفتگو میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ ادارۂ ماحولیات، وزارت خارجہ اور دیگر مربوطہ اداروں کی شمولیت کے ساتھ ماہرین کی ایک ٹیم تیار ہوگی اور اُسے فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے شام و عراق روانہ کیا جائے گا جس کے بعد گرد و غبار کی آفت کو لگام دینے کے لئے ممالک کے آپسی صلاح مشورے سے فوری طور پر موثر اقدامات کئے جائیں گے۔

ساتھ ہی اس گفتگو میں یہ بھی طے ہوا کہ عراق کے وزیر خارجہ گرد و غبار کے سلسلے میں اپنے سعودی ہم منصب سے بھی گفتگو کریں گے تاکہ وہ بھی اس بحران کے حل میں اپنے حصے کا کردار ادا کر سکیں۔ گرد و غبار کے مسئلے سے مقابلے کے لئے عراق و شام کے علاوہ سعودی عرب کا تعاون بھی درکار ہے۔

دھول کے بحران کے حل کے مقصد سے علاقائی ممالک کے ماہرین کا مشترکہ اجلاس بلانے پر بھی شام، عراق اور کویت کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں اتفاق ہوا۔

کویت کے وزیر خارجہ نے بھی اس سلسلے میں اپنے ملک کے تعاون کا اطمینان دلایا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے ایران، عراق اور بعض دیگر علاقائی خطے خطرناک حد تک گرد و غبار کی آلودگی کا شکار ہیں جس کے باعث عوام کے معمولات زندگی خاصے متاثر ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے امیر عبداللہیان نے اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ اس مسئلے پر بات چیت کی تھی جو ترکی وزیر خارجہ نے اس حوالے سے اپنے ملک کی تیاری کا اعلان کیا۔

میں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .