یہ بات علی اصغر خاجی نے جمعرات کے روز قازقستان کے شہر نورسلطان میں آستانہ فارمیٹ میں شام کے بارے میں 18ویں دور کے اجلاس کے موقع پر شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی جانب سے سیاسی امور کے ذمہ دار رابرٹ ڈن کی سربراہی میں ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اس ملاقات میں شام کی تازہ ترین پیش رفت، بحران کے سیاسی حل، آئینی کمیٹی اور شام کے بحران کے انسانی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
خاجی نے پابندیوں کے حوالے سے امریکہ کے امتیازی رویے پر بھی تنقید کی اور شام پر عائد تمام پابندیاں فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے شامی صدر کے عام معافی کے حکم نامے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے اعتماد سازی کی جانب ایک مثبت قدم اور شامی حکومت کی طرف سے مسئلے کو حل کرنے کے لئے مثبت نقطہ نظر ایک نشانی قرار دیا۔.
اس ملاقات کے دوران فریقین نے شام کے آئین کے آٹھویں دور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور 25 جولائی سے 3 اگست تک نویں اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم کیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ "آستانہ فارمیٹ" میں شام پر مذاکرات کے 18ویں دور کا بدھ کے روز قازقستان کے شہر نور سلطان میں آغاز کیا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے۔ @IRNA_Urdu
شام کیخلاف تمام پابندیاں بغیر کسی سیاسی پیشگی شرائط کے اٹھا لی جانی چاہئیں: ایران
16 جون، 2022، 6:59 PM
News ID:
84791069
تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ کے سنئیر مشیر برائے خصوصی سیاسی امور نے کہا ہے کہ شام پر سے تمام پابندیاں بغیر کسی سیاسی پیشگی شرط یا امتیاز کے ہٹا دی جانی چاہئیں۔
متعلقہ خبریں
-
ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر کا پیوٹین کے نمائندے سے شامی مسائل پر تبادلہ خیال
ماسکو، ارنا- روسی نمائندے برائے شامی امور "الکساندر لاورنتیف" نے ایرانی وزیر خارجہ کے سئنیر…
-
ایرانی وزیر خارجہ کے سنئیر مشیر؛
آستانہ امن عمل کا اگلا اجلاس تہران میں انعقاد کیا جائے گا
تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ کے سنئیر مشیر نے تاس سرکاری خبر رسان ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے…
-
روسی سفارتکاروں سے ایک ملاقات میں؛
ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر کا آستانہ امن عمل کے فریم ورک میں شامی بحران کے حل پر زور
تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ کے سنئیر مشیر برائے سیاسی امور نے آستانہ امن عمل کے فریم ورک…
آپ کا تبصرہ