22 دسمبر، 2021، 3:40 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84586424
T T
0 Persons
آستانہ امن عمل کا اگلا اجلاس تہران میں انعقاد کیا جائے گا

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ کے سنئیر مشیر نے تاس سرکاری خبر رسان ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران، روس اور ترکی نے اتفاق کیا ہے کہ آستانہ امن عمل کا اگلا سربراہی اجلاس، کورونا صورتحال کے مطابق فروری اور مارچ میں تہران کی میزبانی میں انعقاد کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، "علی اصغر خاجی" نے مزید کہا کہ ہم اگلے عیسوی سال کے دوران، اس اجلاس کو منعقد کرنے پر تیار ہور رہے ہیں؛ تاہم اس کی حتمی تاریخ، کورونا کے پھیلاؤ میں کمی پر مبنی ہے۔ لیکن مجموعی طور پر ہم نے فروری یا مارچ میہنے میں اس اجلاس کو منعقد کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

خاجی کے مطابق، یہ مسئلہ قازقستان کے دارالحکومت نور سلطان میں منعقدہ میں آستانہ اجلاس کے ایجنڈے پر تھا اور اس کی عکاسی تینوں ممالک کے حتمی بیانات میں سے کسی ایک شق میں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سربراہی اجلاس سے قبل آستانہ عمل کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جنوری یا فروری کے شروع میں منعقد ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آستانہ امن عمل کے بین الاقوامی اجلاس کا اگلا دور، سربراہی اجلاس کے بعد چند ہفتوں میں منعقد کیا جائے گا جس کی تاریخ سربراہی اجلاس کے انعقاد کے وقت پر منحصر ہے۔

واضح رہے کہ شام سے متعلق آستانہ امن عمل کے 17 ویں اجلاس کل بروز منگل کو ایران، ترکی، روس اور شام کے وفود، اپوزیشن گروہوں، اور بحثیت مبصر کے لبنانی اور عراقی وفود کی شرکت سے قازقستان کے دارالحکومت نور سلطان میں انعقاد کیا گیا۔

اس اجلاس میں مختلف امور بشمول ادلب اور جنوبی علاقوں کی صورتحال، شامی آئین ساز کمیٹی کے ساتویں اجلاس کی تشکیل، شام کے خلاف صیہونی ریاست کی جارحیت، عراق اور شام سے امریکی انخلاء اور روسی وفد کے دورہ تہران کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیز اجلاس میں فریقین نے شامی خودمختاری اور قومی سالمیت کے تحفظ سمیت شامی آئین ساز کمیٹی کے اگلے اجلاس کی تشکیل پر زور دیا۔ نیز ایرانی فریق نے ایک بار پھر شامی سرزمین سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی ضرورت پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .