رپورٹ کے مطابق، "علی اصغر خاجی" نے آج بروز اتوار کو روسی صدر پیوٹین کے خصوصی نمائندے برائے شامی امور "لاورنتیف" اور نائب روسی وزیر خارجہ "ورشینین" سے ایک ملاقات میں باہمی دلچسبی امور سمیت شامی مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر خاجی نے شام میں دہشتگردی سے نمٹنے میں ایران اور روس کے درمیان تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے شام کی تعمیر نو اور اس ملک میں قیام استحکام پر مشترکہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے آستانہ امن عمل کے اجلاس کی ایران کی میزبانی کا حوالہ دیتے ہوئے آستانہ امن عمل کے فریم ورک کے اندر شامی بحران کے سیاسی حل نکالنے سمیت شامی آئین ساز کمیٹی کے دائرے کار میں شامی انٹرا ڈائیلاگ مذاکرات کے تسلسل پر زور دیا۔
واضح رہے کہ روسی وفد جو دورہ دمشق اور شام کے حکام سے ملاقاتوں کے بعد تہران کے دورے پر آئے ہیں، نے ایرانی فریق سے مذاکرات کو مختلف سطحوں میں تعمیری، مثبت اور اہم قرار دیا۔
نیز روسی عہدیداروں نے شامی بحران کے سیاسی حل اور آستانہ امن عمل کے فریم ورک میں مشترکہ ملاقاتوں کی شرائط کی فراہمی کیلئے شامی قومی گفتگو کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس حوالے سے تعاون پر تیاری کا اظہار کرلیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ