یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے جمعہ کی رات دمشق کے ہوائی اڈے پر اسرائیلی جارحیت اور حملے کے بعد اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ شام کے خلاف اسرائیلی حکومت کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ شام کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور رہے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ممالک اور عالمی برادری، علاقائی اور بین الاقوامی فورمز کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا۔
اس ٹیلی فونک گفتگو میں شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے قبضے اور جارحیت کے خلاف شامی عوام کی مزاحمت کو جاری رکھنے پر زور دیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ خطے میں اسرائیلی حکومت کے اس طرح کی جارحیت غاصب صیہونی حکومت کے خوف اور کمزوری اور بے بسی کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی ریسات اپنی غیر مستحکم اور نازک صورتحال کو چھپانے کے لیے خطے میں امن و استحکام کو تہہ و بالا کرنا چاہتی ہے۔
شامی وزیر خارجہ نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کا مقصد شام میں داعش اور جبہہ النصرہ سمیت دہشت گرد گروہوں کی باقیات کو مضبوط کرنا ہے اور یقیناً وہ کامیاب نہیں ہوجائیں گے۔
فیصل مقداد نے کہا کہ اس طرح کی جارحیتیں قبضے اور دہشت گردی کے مقابلے میں شامی عوام اور حکومت کے عزم کو پہلے سے کہیں زیادہ مزید مضبوط کریں گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ