یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور امریکی صیہونی گٹھ جوڑ میں غزہ کے عوام کی نسل کشی کے جرم کی مذمت میں یمنی مسلح افواج کی میزائل فورس نے صیہونی حکومت کے ایک فوجی ہدف کو ایک کامیاب آپریشن میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن فلسطین 2 ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے کیا گیا، اور میزائل نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا، اور دشمن کا دفاعی نظام اس کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہا۔
یحیی سریع نے تاکید کی کہ پوری ملت اسلامیہ خاموشی اور سر تسلیم خم کرنے کا خمیازہ بھگتے گی۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ جلد یا بدیر دوسرے ممالک تک پہنچ جائے گا، دشمن اپنی جارحیت کو وسعت دے گا۔ اس لیے آج غزہ کی حمایت کرنا، خطرے کے تمام دارالحکومتوں تک پہنچنے کا انتظار کرنے سے بہتر ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ غزہ کے لیے ہماری حمایت اور مدد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک غزہ کے خلاف جارحیت بند نہیں ہو جاتی اور اس علاقے کا محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا۔
آپ کا تبصرہ