8 دسمبر، 2020، 1:01 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84139729
T T
0 Persons
ایران شام کے درمیان تعلقات برادرانہ اور تزویراتی ہیں: صدر روحانی

تہران، ارنا – ایرانی صدر نے ایران شام کے درمیان تعلقات کو اسٹریٹجک اور برادرانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی غاصبوں اور دہشت گردی سے لڑنا ایران اور شام کا مشترکہ مقصد ہے۔

یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے شامی وزیر خارجہ 'فیصل المقداد' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

حسن روحانی نے شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد سے شام کے آنجہانی وزیر خارجہ ولید معلم کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور دمشق کے مابین تعلقات کا سنگ بنیاد اسلامی انقلاب ایران کی کامیابی کے بعد اور امام خمینی  اور حافظ اسد کی زندگی کے دوران رکھا گیا اور آج دونوں ممالک کے عہدیداروں کے عزم  اور فیصلے سے یہ تعلقات مستحکم اور جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے اسٹریٹجک اتحادی کی حیثیت سے شامی حکومت اور عوام کی حمایت کے لیے اپنے عزم کو جاری رکھے گا اور  ہم حتمی فتح تک شام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے صیہونی غاصبوں اور دہشت گردی کے ساتھ محاذ آرائی کو ایران اور شام کی دونوں اقوام کا مشترکہ مقصد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمیںراستے کے خاتمے اور دہشت گردوں کی تباہی تک اپنی مزاحمت جاری رکھنی ہوگی۔

انہوں نے صہیونی دشمن میں کچھ شامی علاقوں کو شامل کرنے کے لیے ٹرمپ کے اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں جولان سمیت مقبوضہ علاقوں کی آزادی تک صہیونی غاصبوں کا مقابلہ کرنا چاہئے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سیاسی لحاظ سے شامی حکومت کے شانہ بشانہ رہے گا  اور اس سلسلے میں وہ شام کے مفادات اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے آستانہ عمل کو مفید سمجھتا ہے اور اس پر سنجیدگی سے عمل کرے گا۔

روحانی نے شامی آئین کی ترمیم کے عمل کو مطلوبہ اور قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ شامی آئندہ انتخابات میں عوام اور تمام سیاسی جماعتیں اپنے خیالات اور رائے کا اظہار کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور پابندیوں کا بنیادی مقصد خطے کی جائز اور آزاد قوموں اور حکومتوں پر دباؤ ڈالنا ہے لہذا ، ہم پابندیوں کے باوجود شامی عوام کی صورتحال کو پوری طرح سے سمجھتے ہیں کیونکہ ہم کو پچھلے تین سالوں میں بدترین پابندیوں کا سامنا ہے۔

روحانی نے دہشت گردی اور قبضے کے خلاف خطے کی اقوام کی مزاحمت پر زور دینے کے ساتھ ساتھ شہید سلیمانی اور فخری زادہ کی شہادت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان پیاروں کی شہادت کی وجہ بالکل واضح ہے اور دشمن کا مقصد ایرانی عوام کی مزاحمت کے علاوہ خطی اقوام کی مزاحمت اور ایرانی سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی سے بدلہ لینا تھا۔

اس ملاقات کے دوران شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد نے تہران اور دمشق کے درمیان تعلقات کو انتہائی قابل قدر سیاسی تعلقات قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ دوسرے ممالک کو یہ سیکھنا چاہئے کہ حقیقی اور دوستی رابطہ کس طرح قائم ہوتا ہے.

شام کے وزیر خارجہ نے شہید فخری زادہ اور جنرل سلیمانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے  ہوئے کہا کہ جو لوگ ایسے جرائم کرتے ہیں وہ نہیں جانتے کہ ان شہدا کے خون کا بہنا ہمیں فتح کے حصول کے لئے مزید پرعزم بنائے گا  اور شامی عوام شہید سلیمانی کی حمایتوں کو کبھی نہیں فراموش کریں گے۔

فیصل مقداد نے بین الاقوامی وعدوں اور معاہدوں کی خلاف ورزی کیلیے امریکی حکومت کی کارروائی کو غیر معقول قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام کا خیال ہے کہ گروپ5 + 1 کے ساتھ جوہری معاہدے پر دستخط کرنے کیلیے ایرانی حکومت کی کارروائی انتہائی تعمیری اور کارآمد تھی۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سال ہم شام میں صدارتی انتخابات کا انعقاد کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ ہمارے دوست کے ساتھ ہمارے ساتھ کھڑے رہیں گے تاکہ ہم فتح کے ساتھ اس مرحلے پر قابو پاسکیں۔

واضح رہے کہ شامی وزیر خارجہ پیر(7 دسمبر) کو اپنے پہلےغیر ملکی دورے میں دارالحکومت تہران پہنچ گئے جہاں وہ ظریف کے علاوہ ایرانی صدر ممکلت، اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .