1 جولائی، 2022، 12:22 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84807762
T T
0 Persons

لیبلز

امریکہ کو ایران اور جوہری معاہدے سے متعلق اپنی غلطیوں کا ازالہ کرنا ہوگا: چین

تہران، ارنا- چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ جوہری معاہدے کا نفاذ، عالمی برادری کے مشترکہ مفادات کی فراہمی کرتا ہے لہذا امریکہ کو بطور اس معاہدے کے نفاذ میں خلل ڈالنے والے کے، ایران اور جوہری معاہدے سے متعلق اپنی غلطیون کا ازالہ کرنا ہوگا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "ژائو لیجیان" نے قطری دارالحکومت دوحہ میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے بعد اس امید کا اظہار کرلیا کہ دونوں فریقین، باقی تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے سفارتی طریقہ کار نکالنے کی پوری کوششیں کریں گی تا کہ اس معاہدے کا از سر نو نفاذ کی راہ میں حل رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کی راہ میں خلل ڈالنے والے امریکہ کو اس حوالے سے اپنی غلطیوں کا ازالہ کرکے ایران کی جائز خدشات کا جواب دینا ہوگا۔

چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو جلد از جلد مذاکرات کو کسی نتیجے پر پہنچنے کی کوششیں کرنی ہوں گی۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات یورپی یونین کی سہولیت کاری سے 28 اور 29 جون کو دوحہ کی میزبانی میں منعقد ہوئے۔

اس مذکرات کے بعد ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیرعبداللہیان" نے اپنے قطری ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، قطر کی مذاکرات کی میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ان مذاکرات کا مثبت جائزہ ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .