دوحہ میں پابندیوں کی منسوخی پر مذاکرات کی میزبانی قطر کی تعاون اور گفتگو کے فروغ کی نیک نیتی کو ظاہر کرتی ہے

تہران، ارنا- اعلی ایرانی مذاکرات کار نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر قطر کے تعمیر کردار کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ میں پابندیوں کی منسوخی پر مذاکرات کی میزبانی قطر کی تعاون اور گفتگو کے فروغ کی نیک نیتی کو ظاہر کرتی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور "علی باقری کنی" نے آج کی صبح کو قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ "محمد بن عبدالرحمن آل ثانی" سے ایک ملاقات میں باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر باقری کنی نے دونوں ملکوں کے درمیان برادارنہ اور دوستانہ تعلقات کو تہران اور دوحہ کے درمان کثیر الجہتی تعلقات کی اعلی قدر سرمایہ قرار دیتے ہوئے باہمی تعلقات کی مضبوطی پر ایران کے پختہ عزم پر زور دیا۔
**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .