باقری کنی اور انریکہ مورا پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات پر رابطے میں رہیں گے

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اعلی ایرانی سفارتکار اور جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے کوارڈینٹرنے دوحہ مذاکرات میں پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات سے متعلق بات چیت کی اور وہ اس حوالے سے رابطے میں رہیں گے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "ناصر کنعانی" نے کہا ہے کہ پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات کے سلسلے میں گزشتہ منگل اور بدھ کو  "انریکہ مورا" کی ہم آہنکی سے دوحہ میں گہرے اور تفصیلی مذاکرت کا انعقاد کیا گیا اور باقی حل طلب مسائل سے متعلق ایران کی حکمت عملیوں اور تجاویز کا جائزہ لیا کیا اور دونوں فریقین نے اپنی اپنی رائے پیش کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ باقری کنی اور انریکہ مورا مذاکرات کے دوسرے دور کے سلسلے میں ہمشہ کی طرح رابطے میں رہیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .