تہران (ارنا) صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے امریکہ کے دورے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اگرچہ یہ دورہ دو طرفہ معاملہ ہے لیکن ہم اس کے علاقائی صورتحال پر اثرات کے باعث گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔