29 جون، 2022، 11:02 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84805836
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کے درپے ہیں: اردنی وزیر خارجہ

تہران، ارنا - اردن کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کے درپے ہیں اور کشیدگی  اور تنا‏‎ؤ کی تمام وجوہات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

 یہ بات ایمن الصفدی نے منگل کی رات 'الجزیرہ' ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے  کہا کہ ہم ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کے درپے ہیں اور کشیدگی  اور تنا‏‎ؤ کی تمام وجوہات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

الصفدی نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے علاقائی دورے کے دوران اسرائیل کے ساتھ کسی فوجی اتحاد کا ذکر نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کے ذریعے مذاکرات کی بحالی کے لیے ایک حقیقی سیاسی افق تلاش کیا جانا چاہیے۔

اردنی وزیر خارجہ نےفلسطین کے مسئلے کے حل کی ضرورت تر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور اس کے حل کے لیے حقیقی کوشش کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ملک ضروریات اور ترجیحات کے مطابق ایک مشترکہ عرب تجویز پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔
اردنی وزیر نے کہا کہ بڑھتے ہوئے چیلنجز کے پیش نظر مشترکہ کارروائی کی ضرورت ہے اور ہم یہی بات کو امریکہ کے ساتھ اٹھائیں گے۔

الصفدی کے بیانات  ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے 25 جون کو اماراتی حکام سے ملاقات میں  شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم (نیٹو)  کی طرح ایک فوجی اتحاد بنانے میں اپنے ملک کی دلچسپی کے بارے میں بات کی اور کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں فوجی اتحاد کی حمایت کریں گے۔

امریکہ نے کئی سالوں سے عرب ممالک اور صیہونی حکومت کے درمیان قریبی فوجی تعاون کی تجویز پیش کی ہے۔

امریکی قانون سازوں نے حال ہی میں سینیٹ اور کانگریس میں ایک بل کو پیش کیا جس میں مشرق وسطیٰ کے فضائی دفاع کو مربوط کرنے کے ایک منصوبے پر زور دیا گیا ہے۔

صہیونی حکام نے کہا کہ وہ عرب ممالک اور امریکہ کے ساتھ فضائی دفاعی تعاون کر رہے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .