تہران (ارنا) ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے دوسرے ممالک میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف جارحیت اور دہشت گردی کا سہارا لینے میں صیہونی حکومت کی طویل تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ اسرائیل کو سخت اور فیصلہ کن جواب ملنا چاہیے تاکہ وہ جان سکے کہ سیکورٹی میں خلل ڈالنے کی بھاری قیمت ہے۔