ایران اور قطر کے درمیان مشاورت خطی استحکام کے فروغ کا باعث بن سکتی ہے: باقری کنی

تہران، ارنا - نائب ایرانی وزیر خارجہ نے تہران-دوحہ کے درمیان جاری مشاورت کو خطے کے استحکام کے فروغ کا باعث قرار دیا۔

یہ بات اعلی ایرانی مذاکرات کار علی باقری کنی نے گزشتہ رات قطری وزیر خارجہ کے قائم مقام'احمد الحمادی' اور نائب قطری وزیر خارجہ برائے علاقائی امور ' محمد الخلیفی' کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جاری مشاورت اور تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر کے حالیہ دورہ قطر اور امیر قطر کے دورہ ایران سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ دونوں ممالک کے اعلی حکام مشترکہ تعلقات کو متنوع بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔

باقری کنی نے ایران اور قطر کے درمیان جاری مشاورت خطی استحکام کے فروغ کا باعث بن سکتی ہے۔

انہوں نے جوہری مذاکرات کے اس دورہ میں قطر کی میزبانی پر شکریہ اداکیا۔

اس موقع پر احمد الحمادی نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکات کا حوالہ دیتے ہوئےتمام شعبوں میں ایران اور قطر کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ باقری کنی نے منگل کے روز پابندیوں کے اٹھانے سے متعلق مذاکرات کے تسلسل کے لیے قطری دارالحکومت کا دورہ کیا۔

انہوں نے مذاکرات کے کوارڈینٹر "انریکہ مورا" کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .