11 جنوری، 2022، 2:40 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84609853
T T
0 Persons

ایرانی وزیر خارجہ کی امیر قطر سے ملاقات

11 جنوری، 2022، 2:40 PM
News ID: 84609853
ایرانی وزیر خارجہ کی امیر قطر سے ملاقات

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے قطری حکومت کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔

ایرانی وزیر خارجہ 'حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز منگل دوحہ پہنچنے پر قطری امیر کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے اپنے دورے کے مقاصد کی وضاحت کی۔

 انہوں نے کہا کہ اس سفر کے دوران ہم اس ملک کے امیر کے ساتھ ساتھ قطری ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے موقع پر دو طرفہ، بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

انہوں نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کا سلام پہنچاتے ہو‏ئے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، تجارتی اور اقتصادی سلامتی کے مختلف شعبوں میں تعلقات میں تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اقتصادی روابط کے میدان میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کے لیے موجودہ شعبوں اور صلاحیتوں پر زور دیا۔

امیر عبداللہیان نے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے 13ویں حکومت کے نقطہ نظر کی بھی وضاحت کرتےہو‏ئے دونوں ممالک کے درمیان مشاورت کے لیے دونوں ممالک کے اعلی سطحی وفود کے تبادلے پر زور دیا۔

اس ملاقات میں ہمارے ملک کے وزیر خارجہ نے خطے کے ممالک کے ساتھ دوطرفہ یا کثیرالطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی تیاری کااعلان کیا۔

امیر عبداللہیان نے جابرانہ پابندیوں کے خاتمے سے متعلق ویانا مذاکرات میں تازہ ترین پیش رفت، افغانستان اور یمن سے متعلق اپنے خیالات کی وضاحت کی۔

قطر کی حکومت کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت کے ساتھ ساتھ علاقائی مسائل کے میدان میں دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے میں اپنے ملک کی دلچسپی پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .