امیر عبداللہیان کا ویانا مذاکرات سے متعلق ایران کی سنجیدگی اور نیک نیتی پر زور

تہران، ارنا- مسقط کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے نائب عمانی بادشاہ "فہد بن محمود آل سعید" سے ایک ملاقات میں ویانا مذاکرات سے متعلق ایران کی نیک نیتی اور سنجیدگی پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق، "حسین امیر عبداللہیان" نے آج بروز پیر کو فہد بن محمود آل سعید سے ایک ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تازہ ترین تعلقات کی صورتحال سمیت علاقائی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ایران اور سلطنت عمان کے درمیان تاریخی، سفارتی تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے ان تعلقات میں دنیائے فانی سے چلے گئے سابق عمانی بادشاہ "سلطان قابوس" کے اہم کردار پر زور دیا اور بادشاہ "سلطان ہیثم" کے دور میں تہران اور مسقط کے درمیان تعلقات کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔

امیر عبداللہیان نے صدر مملکت آیت االلہ سید ابراہیم رئیسی کے سلام کو سلطان ہیثم کا حوالہ دیتے ہوئے ایران کی تیرہویں حکومت کی حلف برادری تقریب میں عمان کے اعلی سطحی وفد کی شرکت کا شکریہ ادا کیا۔

 انہوں نے علاقائی ممالک سے تعاون کے فروغ پر ایرانی تیرہویں حکومت کی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے عمان کو خطے میں تعاون کے لیے اولین ترجیحات میں سے ایک قرار دیا اور مختلف سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی جامع توسیع پر زور دیا۔

نیز ایرانی وزیر خارجہ نے اقتصادی تعاون کے شعبے میں سامان اور مسافروں کی نقل و حمل، توانائی، سیاحت، ایئر لائنز اور دیگر شعبوں میں تعاون کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی تیاری پر زور دیا۔

امیر عبداللہیان نے خلیج فارس کے ممالک کیساتھ تعاون  سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے نقطہ نظر کی بھی وضاحت کی اور ہمسایہ پالیسی کے دائرہ کار میں خطے کے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے میں کسی قسم کی پابندیوں اور استثناء کی عدم موجودگی پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے یمنی بحران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ابتدا ہی سے یمنی بحران کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔

نیز انہوں نے اس سلسلے میں عمان کے دانشمندانہ موقف کے ساتھ ساتھ یمن میں ہمارے شہید سفیر کو علاج کے لیے تہران منتقل کرنے میں عمانی حکومت کی گرانقدر کوششوں کو سراہا۔

امیر عبداللہیان نے ویانا مذاکرات کی تازہ ترین تبدیلیوں کی وضاحت کرتے ہوئے فریقین کی تعمیری حکمت عملیوں پر ایران کے مثبت نقطہ نظر پر زور دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک اچھے معاہدے طے پانے کیلئے نیک نیتی اور سنجیدگی سے مذکرات میں حصہ لیا ہے۔

دراین اثنا نائب عمانی بادشاہ نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے تعلقات بڑھانے اور علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر کردار ادا کرنے کی تیاری کا اظہار کرلیا۔

انہوں نے ایران کی شاندار تاریخ اور تہذیب پر تبصرہ کرتے ہوئے علاقائی تبدیلیوں میں ایران کے مثبت کردار پر زور دیا۔

*** ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے مسقط میں یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے سینئر مذاکرات کار" محمد عبدالسلام" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

*** امیر عبداللہیان نے مسقط میں مقیم ایرانیوں کے ساتھ  منعقدہ ہونے والے ایک سمپوزیم میں حصہ لیا ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .