یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے منگل کے روزقطری دارالحکومت دوحہ پہنچنے پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں عمان کے دورے کے اپنے دورے کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران عمانی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے ساتھ کچھ دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم نے اسلامی جمہوریہ ایران کی بندرگاہ چابہار میں سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کے بارے میں بھی بات چیت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کاروبار اور عوامی سرگرمیوں میں دونوں ممالک کے شہریوں کے مشکلات میں سے ایک ایران ایئر اور عمان ایئر کی پروازوں کی بحالی تھی جسے وزیراعظم کے ساتھ اٹھایا گیا اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے علاقائی مسائل بشمول یمن، افغانستان اور مسئلہ فلسطین کے جوہری مذاکرات اور ویانا میں پابندیوں کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی۔
امیر عبداللہیان نے اپنے دورہ قطر کے اہداف کے بارے میں مزید کہا کہ قطر میں، میں پہلے امیر اور پھر اپنے ہم منصب کے ساتھ بات کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ قطر میں بہت مواقع موجود ہیں، ماضی میں بھی عالمی کپ گیمز کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے اور ہم نے اسلامی جمہوریہ ایران کی صلاحیتوں بالخصوص تکنیکی اور انجینئرنگ جسے قطر استعمال کرسکتا ہے، کے شعبے میں بات چیت کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان آج عمان کا دورہ مکمل کرکے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ