10 مئی، 2025، 8:55 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85828922
T T
0 Persons

لیبلز

ہندوستان پر جوابی حملہ، دفاع کے اصول کے تحت تھا: پاکستان

تہران/ ارنا- پاکستان کی وزارت خارجہ نے جنگ بندی کے بارے میں کہا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی ہندوستان کے فوجی اقدامات کے ردعمل میں اور دفاعی اصول کے تحت انجام پائی۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے جوابی حملے کو محدود اور متوازن قرار دیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا ہے گیا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے برہموس میزائل مارے جانے اور پاکستان کی فضائی حدود کی ڈرون طیاروں کے ذریعے خلاف ورزی کے بعد، "بنیان المرصوص" کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان نے اس کارروائی کو شہریوں کی حفاظت اور قانونی حق دفاع پر مبنی قرار دیا ہے۔

دوسری جانب ہندوستانی اعلی عہدے داروں نے کہا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بعد نئی دہلی نے ان کے بقول پاکستان میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کا فیصلہ کیا۔

کشیدگی میں مسلسل اضافے کے بعد ہفتے کے روز دونوں ایٹمی طاقتوں نے جنگ بندی کے فیصلے کے نفاذ کا اعلان کردیا۔

نئی دہلی اور اسلام آباد نے ایک دوسرے کو بھاری نقصان پہنچانے کے دعوے بھی کر رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .