اگر امریکہ حقیقت پسندانہ موقف نہ اپنائے تو معاہدہ دستیاب نہیں ہوگا: اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب

تہران، ارنا- اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی مستقل مندوب اور سفیر نے کہا کہ ایران نے دوحہ مذاکرات میں سنجیدہ اور مثبت رویہ اپنایا؛ اب گینڈ امریکہ کی زمین پر ہے تو اگر وہ حقیقت پسندانہ موقف نہ اپنائے اور اپنے کیے گئے وعدوں کے نفاذ پر سنجیدہ عزم کا مظاہرہ نہ کرے کوئی معاہدہ دستاب نہیں ہوگا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار "مجید تخت روانچی " نے جمعرات کے روز کو سربراہ اقوام متحدہ "انٹونیو گوترش" کیجانب سے قرارداد 2231 اور جوہری معاہدے پر عمل درآمد کی 13 ویں رپورٹ پیش کرنے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنی تقریر میں پھر سے اس بات پر زوردیا کہ جوہری معاہدہ ایک ہمہ جہتی کامیاب سفارتکاری ہے جو بہت بڑی کوششوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اور یہ سب سے بہتر آپشن ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔

تخت روانچی نے کہا کہ ایران کو جوہری معاہدے کے بحالی اور اس کے بھر پور نفاذ کیلئے سنجیدہ پیغامات کا وصول ہوا؛ تاہم، ظاہر ہے کہ حالیہ صورتحال کی اصل وجوہات، جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ علیحدگی، پابندیوں کا از سر نو نفاذ اور یورپی ممالک کیجانب سے اپنے کیے گئے وعدوں پر پورا نہ اترنے کی ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ ایران، ہمہ جہتی سفارتکاری پر پابند ہے جس کا نتیجہ قابل تصدیق ضمانت کیساتھ پابندیوں کی مکمل منسوخی ہونا ہوگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .