بین الاقوامی تنظیموں کو افغانستان، فلسطین اور یمن کی تبدیلیوں پر مناسب رویہ اپنانا ہوگا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کو افغانستان، فلسطین اور یمن کی حالیہ تبدیلیوں پر مناسب رویہ اپنانا ہوگا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سلواکیہ کی خاتون نائب وزیر خارجہ "اینگرید بروثکوا" جو ایران اور سلواکیہ کے نائب وزرائے خارجہ کی سیاسی مشاورتوں میں حصہ لینے کیلئے، ایران کے دورے پر ہیں، نے آج بروز منگل کو ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" سے ایک ملاقات میں باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر امیر عبداللہیان نے دونوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ کی سیاسی نشستوں کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان ملک سیاسی، اقتصادی شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید گہرا کرنے و نیز بین الاقوامی میدان میں تعاون بڑھانے پر تیار ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے انعقاد کو نئے تجارتی اور اقتصادی امور پر بات چیت کا ایک اچھا موقع قرار دیا۔

انہوں نے خطے کی حالیہ تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے جنگ اور نہتے شہریوں کو نقصان پہنچانے کی مخالفت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ ہمارے خطے بشمول افغانستان، فلسطین اور یمن میں ہم عام لوگوں، خواتین اور بچوں کو نقصان پہنچانے کے المناک مناظر دیکھ رہے ہیں۔

امیر عبداللہیان نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی اور یورپی اداروں اور تنظیموں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایک مناسب انداز اپنائیں اور اس مسئلے پر زیادہ توجہ دیں۔

باہمی سیاسی اور اقتصادی تعلقات کی تقویت کی اہمیت پر زور

دراین اثنا سلواکیہ کی خاتون نائب وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی سیاسی نشست پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باہمی سیاسی اور اقتصادی تعلقات کی تقویت کی اہمیت پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .