سیاسی حل پر توجہ مرکوز کرنے ہی سے امن اور استحکام کا قیام ہوگا: امیر عبداللہیان

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی بحرانوں بشمول افغانستان، یمن اور یوکرین سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے غیر ملکی مداخلت کی روک تھام، جنگ سے نمٹنے اور انسانی امداد بھیجنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ سیاسی حل پر توجہ مرکوز کرنے سے استحکام اور امن کا قیام ہوگا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیر عبداللہیان" نے آج بروز بدھ کو اپنے ویٹیکن ہم منصب  اور آرچ بشپ "پائول گالاگر" سے ایک ٹیل فونک رابطے کے دوران، فلسطین کی تبدیلیوں سمیت باہمی دلچسبی امور اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی۔

اس موقع پر میں امیر عبداللہیان نے دوطرفہ تعلقات کے قدیم ہونے اور ایران کی خارجہ پالیسی میں ویٹیکن کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ دنیا میں بہت سے دردناک اور غیر انسانی تباہی بین الاقوامی تعلقات میں روحانیت اور اخلاقیات کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔

امیر عبداللہیان نے سویڈن میں ایک شخص کی طرف سے قرآن پاک کے خلاف حالیہ توہین کا بھی حوالہ دیا اور ویٹیکن سے مطالبہ کیا کہ وہ دنیا بھر میں مقدس کتابوں اور آسمانی مذاہب کے احترام کے دفاع پر خصوصی توجہ دے۔

انہوں نے دنیا میں دہشت گردی کے خطرے اور افغانستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب مکالمہ، تشدد اور انتہا پسندی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

امیر عبداللہیان نے ایران اور ویٹیکن کے درمیان مذہبی مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ تہران مدرسہ قم اور ویٹیکن کے درمیان تعاون کی دستاویز پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطین میں حالیہ تبدیلوں اور مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کی وضاحت کرتے ہوئے ابراہیمی مذاہب کے پیروکاروں سے ان اقدامات کا مناسب جواب دینے پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی بحرانوں بشمول افغانستان، یمن اور یوکرین سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے غیر ملکی مداخلت کی روک تھام، جنگ سے نمٹنے اور انسانی امداد بھیجنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ سیاسی حل پر توجہ مرکوز کرنے سے استحکام اور امن کا قیام ہوگا۔

در این اثنا ویٹیکن کے وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کے عزم کی یاد دہانی کراتے ہوئے، یمنی عوام کے مصائب پر بھی گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

آرچ بشپ پائول گالاگر نے مسئلہ فلسطین میں بعض علاقائی اور عالمی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے بیت المقدس کے تقدس اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ایران اور دنیائے اسلام کے تمام مسلمانوں کیلئے کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .