ایران جوہری معاہدے سے متعلق امریکہ سے تحریری ضمانت حاصل کی گئی ہے: روس

تہران، ارنا- روسی وزیر خارجہ نے منگل کے روز کہا ہے کہ کو واشنگٹن کی طرف سے تحریری یقین دہانیاں موصول ہوئی ہیں کہ یوکرین کی روس کے خلاف جنگ پر عائد پابندیاں تہران کے ساتھ ماسکو کے تعاون سے متعلق نہیں ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "سرگئی لاوروف" نے منگل کے روز ماسکو کے دورے پر آئے ہوئے اپنے ایرانی ہم منصب "حسین امیر عبداللہیان" سے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ ہمیں تحریری ضمانیں حاصل کی گئی ہیں۔

نیز لاوروف نے کچھ گھنٹوں پہلے اپنے ایرانی ہم منصب سے ایک ملاقات میں کہا ککہ ایران جوہری معاہدے کی بحالی کے مذاکرات، آخری مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اور دونوں ممالک تعاون کی نئی سطح کو حتمی شکل دینے کے لیے نئی دستاویزات تیار کر رہے ہیں۔

روسی خبر رسان ایجنسی سپوٹنک کے مطابق، لاوروف نے کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ ہم ایران کے جوہری  سرگرمیوں سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے جوہری معاہدے کو دوبارہ شروع کرنے کے آخری راستے پر ہیں، مجھے یقین ہے کہ اس معاہدے کا ویژن کہیں زیادہ متاثر کن ہے۔ 
لاوروف  نے مزید کہا کہ ایران اور روس؛ دونوں باہمی تعاون کی نئی سطح کو باضابطہ شکل دینے کے لیے نئی دستاویزات تیار کر رہے ہیں۔

روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت ایران اور روس کے تعاون پر دباؤ ڈالنے کے لیے "معلوم عوامل" کے باوجود دوطرفہ تجارت کی شرح غیر معمولی طور پر  بڑھ رہی ہے، جس میں گزشتہ سال کے مقابلے تقریباً 80  کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی مالیت کی شرح 4 ارب ڈالر سے گزر چکی ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، آج کی صبح کو ماسکو کے دورے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بشمول ویانا جوہری مذاکرات اور یوکرین کی جنگ بھی شامل ہیں، پر تبادلہ خیال کیا۔


**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .