امیر عبداللہیان اور لاوروف نے برجام پر تبادلہ خیال کریں گے: روس

تہران،ارنا - ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں کے لیے روسی نمائندے نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف 15 مارچ (15 مارچ) کو برجام پر بات چیت کریں گے۔

ویانا میں روسی سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ  یہ ملاقات برجام کے مسئلے پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی خصوصی توجہ کے ساتھ منگل کو ماسکو میں منعقد ہوگی۔

روسی وزارت خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر  کے دورے کے دوران 20 جنوری اور 7 مارچ کو لاوروف اور امیر عبداللہیان کے درمیان ہونے والی تازہ ترین بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ ملاقات دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے سربراہوں کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کا تسلسل ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کی موجودہ صورتحال کا روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے خصوصی فوجی آپریشن کے فریم ورک میں جائزہ لیا جائے گا۔

اس بیان کے مطابق شام کے مسئلے کے حل پر ماسکو اور تہران کا اصولی موقف، اس ملک کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کا احترام ،شامی لوگ کے حق خود ارادیت کا تعین ہے ۔ فریقین  آستانہ مذاکرات کی شکل میں موثر تعامل کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

روس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ بحیرہ کیسپیئن، افغانستان، قفقاز، خلیج فارس ، یمن اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق ماسکو بدستور شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کے الحاق کے عمل کو شروع کرنے کے فیصلے جسے ستمبر 2021 میں تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران منظور کیا گیا، کا بھی خیر مقدم کرتا ہے۔

ماسکو نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر زور دیتے ہوئے  کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باوجود، روس اور ایران کے درمیان تعلقات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

بیان کے آخر میں روسی وزارت خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ ماسکو کے بارے میں کہا کہ ہم علاقائی استحکام اور بین الاقوامی سلامتی کے مفادات کے فریم ورک میں ایران کے ساتھ سود مند دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .