30 دسمبر، 2019، 3:00 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 83614032
T T
1 Persons
ایران اور روس امن و استحکام کے خواہاں ہیں: ظریف

ماسکو، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ روس کے موقع پر کہا ہے کہ بعض ممالک بدامنی کو ہوا دینے پر تلے ہوئے ہیں مگر ایران اور روس ان کے برعکس خطے اور دنیا میں امن و سلامتی چاہتے ہیں.

یہ بات ڈاکٹر محمد جواد ظریف جو ایک سیاسی وفد کی قیادت میں ماسکو کے دورے پر ہے، نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف" کے ساتھ ایک گفتگو کے دوران کہی.
انہوں نے دونوں ممالک کے مابین اچھے تزویراتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے اس نازک موڑ پر ایران اور روس کے تعلقات اپنی بہترین سطح پر ہیں اور ایران ان تعقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے.
ظریف نے کہا کہ عدم تحفظ اور جنگ کو ہوا دینے والوں کے برعکس ایران اور روس دنیا بھر میں سیکورٹی اور استحکام کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں.
ظریف نے ایران، روس اور چین کی سمندری مشق کو علاقائی سیکورٹی کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس تمام شعبوں میں اپنے باہمی تعلقات کو جاری رکھیں گے.
اس موقع میں لاوروف نے ماسکو میں ایرانی وزیر خارجہ کے بروقت دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بہت سےعلاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے دونوں ممالک کو مشترکات ہیں اور دونوں ممالک کے پرامن منصوبے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں.
انہوں نے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کو غیر قانونی اور اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2231 کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سمجھوتے کے بچانے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا.
علاقائی اور باہمی تعلقات کے مختلف موضوعات بشمول خلیج فارس، شام، افغانستان کے مسائل پر تبادلہ خیال کرنا ایرانی اور روسی وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات کا اہم محور تھا.
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز ایک اعلی سیاسی وفد کے ہمراہ روسی دارالحکومت ماسکو کا دورہ کیا جس کے بعد چینی دارالحکومت بیجنگ روانہ ہوں گے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .