ہفتے کے روز کاظم غریب آبادی نے سائبر اسپیس میں ایک پیغام میں لکھا کہ صیہونی حکومت کا شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے 56 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال اور ادویات کے گودام پر حملہ اور اسے آگ لگانا، جس کے نتیجے میں ایک سنگین صورتحال پیدا ہوگئی، انسانی خدمات کی فراہمی میں رکاوٹ اور جنگی جرم کے زمرے میں آتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ، یہ جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی قوانین میں شامل انسانی حقوق کے اصولوں اور قواعد کی خلاف ورزی ہے، جو شہری مقامات اور مراکز، خاص طور پر طبی مراکز اور ہسپتالوں پر کسی بھی قسم کے حملے کو قطعی طور پر ممنوع قرار دیتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ