اسماعیل بقائی نے ہفتے کی رات ایک بیان جاری کیا جس میں آیا ہے کہ "کنسائنس" جہاز پر حملہ، فلسطینیوں کی نسل کشی اور انہیں ختم کرنے اور بے گناہ عوام کی غذا اور ادویات سے محرومیت کو برقرار رکھنے کی سامراجی سازش کے تسلسل میں کیا گیا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ یہ حملہ واضح طور پر جنگی جرم اور انسانیت سوز ظلم ہے جس نے تمام انسان دوستانہ قوانین کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے عالمی برادری اور اسلامی ممالک سے اپیل کرتا ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف ٹھوس موقف اپنائیں اور اس مجرم حکومت کے سرغنوں کی سزا سے استثنا کو ختم کرنے کا راستہ ہموار کریں۔
آپ کا تبصرہ