اس نمائش کے ساتھ ساتھ ایران- افریقہ اقتصادی تعاون اجلاس کا بھی انعقاد ہوا جس میں افریقی تاجروں، اقتصادی امور کے ماہرین اور سیاستدانوں نے شرکت کرکے ایران کے ساتھ تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا۔
قابل ذکر ہے کہ ایران ایکسپو 2025 میں شرکت کے لیے 100 سے زیادہ ملکوں کے 2500 تاجروں کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے چیمبر آف کامرس کے سربراہوں، 32 وزیروں اور نائب وزیروں نے تہران کا رخ کیا اور ایران کی زراعت، صنعت، کان کنی، پیٹروکیمیکل شعبے، شاہراہوں اور شہری تعمیرات، مصنوعات اور فنی اور انجنیئرنگ صلاحیتوں سے آشنا ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق، 41 ایشیائی ممالک، 21 یورپی، 39 افریقی اور امریکہ اور اوشنیا کے 8 ملکوں کے تاجروں اور دیگر شخصیات نے اس نمائش میں شرکت کی۔
اس موقع پر ایرانی کمپنیوں اور غیرملکی تاجروں اور عہدے داروں کے مابین متعدد معاہدوں اور سمجھوتوں پر بھی دستخط ہوئے۔
سب سے زیادہ تاجر دوست اور برادر ملک پاکستان سے ایران آئے تھے جن کی تعداد 400 بتائی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ