ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے ایک پیغام میں جو انہوں نے ورچوئل اسپیس میں اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر شیئر کیا، کہا کہ چین کے وزیر خارجہ وانگیی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں تازہ ترین علاقائی پیش رفت، بشمول بچوں کو قتل کرنے والی صیہونی حکومت کے اقدامات، لبنان، اور یمن میں حالیہ کاروائیوں اور تہران میں شہید ھنیہ کے قتل کے ذریعے غزہ سے باہر کشیدگی کے دائرہ کار کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے خطے کے استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب جواب دینے کے ایران کے قانونی حق پر بھی زور دیا۔
دونوں فریقین نے صیہونی کارروائی کی شدید مذمت اور جارحیت کو روکنے اور غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کے قیام کے لیے عالمی برادری کی جانب سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
باقری نے کہا کہ چین کے وزیر خارجہ نے اپنی خودمختاری، سلامتی اور قومی عزت کے دفاع کے لیے ایران کی قانونی کوششوں کی حمایت کی اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔
آپ کا تبصرہ