ان اجلاس کی قیادت پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحق ڈار نے کی۔
اس موقع پر پاکستان کے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزارت خارجہ کی قائم مقام آمنہ بلوچ، نائب وزیر خارجہ اسد گیلانی اور وزارت تجارت، فائنانس اور داخلہ کے نائب وزرا اجلاس میں شامل ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق، اجلاس کے دوران ایران اور پاکستان کی معاشی اور تجارتی تعاون میں فروغ کے مختلف راستوں کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ سنیٹر اسحق ڈار نے باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور علاقائی استحکام کی بنیاد پر ایران کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ اجلاس پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ تہران کے دس دن کے اندر منعقد ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ شہباز شریف نے اپنے دورہ تہران میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات اور گفتگو کی تھی اور تہران اور اسلام آباد کے تعلقات میں فروغ پر زور دیا تھا۔
آپ کا تبصرہ