شہید اسماعیل ھنیہ
-
دفاعوعدہ صادق آپریشن 2 کی تفصیلات، اسرائیل کی 3 فوجی ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا
تہران (ارنا) ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے وعدہ صادق آپریشن 2 کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس بہادرانہ کارروائی میں صیہونی حکومت کی 3 فوجی ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔
-
سیاستجنگ بندی مذاکرات کا ہنیہ کے قتل پر ایران کے ردعمل سے کوئی تعلق نہیں/ اسرائیلی حکومت جنگ ختم نہیں کرنا چاہتی
تہران(ارنا) وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ سرکاری مہمان کے طور پر شہید ہنیہ کے قتل پر ایران کا ردعمل اور غزہ میں جنگ بندی مذاکرات دوالگ الگ معاملات ہیں۔
-
دنیاایران کے جواب کا انتظار صیہونی معیشت کے لیے کتنا مہلک؟
تہران (ارنا) صیہونی حکومت کے چینل 13 ٹی وی کے اقتصادی تجزیہ کار نے بتایا کہ صیہونی حکومت حماس کے رہنما شہید اسماعیل ھنیہ اور حزب اللہ کے سینئر کمانڈر فواد شکر کے قتل کے بعد ایران و لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم کے جواب کا انتظار کر رہی ہے اور اس جان لیوا انتظار سے اسرائیل کو شدید اقتصادی ضربیں لگ رہی ہیں۔
-
سیاستاقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نمائندوں کا بیان، مزاحمتی کمانڈروں کے قتل کی مذمت
تہران (ارنا) حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ شہید اسماعیل ھنیہ کے قتل کے بعد اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے متعدد خصوصی نمائندوں نے ایک اجتماعی بیان جاری میں اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔
-
تصویرتحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سابق سربراہ شہید مجاہد اسماعیل ہنیہ کو خراج عقیدت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں منگل کے روز شہید اسماعیل ہنیہ کی یاد میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گيا جس میں مختلف ملکی و غیر ملکی شخصیتون نے حصہ لیا اور شہید اسماعیل ہنیہ کو خراج عقیدت پیش کیا
-
سیاستخطے میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے یورپی ٹرائیکا کے بیان پر کنعانی کا ردعمل: ایران اپنی قومی سلامتی کے دفاع کے لیے کسی کی اجازت کا محتاج نہیں
تہران (ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کے ساتھ ساتھ خطے میں استحکام اور امن کے قیام، نیزعدم تحفظ اور دہشت گردی کے اصل عناصر کے خلاف پرعزم ہے اور اس حوالے سے اپنے تسلیم شدہ حقوق کے استعمال میں کسی سے اجازت نہیں لیتا۔
-
سیاستایران اور چین: صیہونی حکومت کی جارحیت روکنے اور غزہ میں جنگ بندی پر تاکید
تہران (ارنا) ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے چینی وزیر خارجہ کے ساتھ بات چیت میں صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدام کی شدید مذمت اور غزہ میں جنگ بندی کے قیام کے لیے عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
-
پاکستانایران اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کا جواب ضرور دے گا، واشنگٹن میں پاکستان کی سابق سفیر
اسلام آباد (ارنا) امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر اور اقوام متحدہ میں مستقل مندوب نے غزہ جنگ کے حوالے سے واشنگٹن کی دوغلی پالیسی اور غاصب صیہونی حکومت کی حوصلہ افزائی کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران میں اسماعیل ھنیہ کا قتل امن کی کوششوں کی تباہی کا سبب بنا، تاہم اسلامی جمہوریہ ایران ان مجرمانہ اقدامات کا جواب ضرور دے گا۔
-
سیاستشمخانی، صیہونی حکومت کو سخت سزا دینے کی تیاریاں مکمل
تہران (ارنا) رہبر انقلاب اسلامی ایران کے سیاسی مشیر نے کہا ہے کہ ایسی حکومت کو سخت سزا دینے کے لیے تیاریاں کر لی گئی ہیں جو طاقت کی زبان کے علاوہ کچھ نہیں سمجھتی۔
-
دنیاایران کے انتقام کا خوف، صیہونی حکومت نے اپنے 4 سیکورٹی ہیڈ کوارٹرز خالی کردیے
تہران (ارنا) سعودی چینل الحدث نے بتایا ہے کہ تل ابیب میں 4 حساس سیکورٹی اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو خالی کرا لیا گیا ہے۔
-
عالم اسلامانصار اللہ کے سربراہ: جواب میں تاخیر ایک حربہ ہے/مغرب کی سفارتی تگ و دو، ایران کے جواب کو نہيں روک سکتی
تہران- ارنا- یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ نے ایک بیان میں شہید ہنیہ کے قتل سمیت خطے کی تازہ ترین پیشرفت پر اظہار خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مزاحمتی محاذ اور ایران کی طرف سے صیہونی حکومت کو جواب دینے میں تاخیر مکمل طور پر ایک حربہ ہے تاکہ جواب موثر رہے۔
-
سیاستصیہونی حکومت کا ہدف اسلامی ممالک کی سیکورٹی کو نقصان پہنچانا ہے، باقری
تہران (ارنا) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسرائیل ایک شیطان ہے جس کا ہدف صرف فلسطین ہی نہیں ہے بلکہ اس حکومت کا مقصد تمام اسلامی ممالک کی سیکورٹی کو نقصان پہنچانا ہے۔
-
سیاستاسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد قائم مقام وزیر خارجہ کے سفارتی مذاکرات اور رابطوں کی رپورٹ
تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد آسٹریا، شام، مصر، مالٹا، سوئزرلینڈ، اور برطانیہ سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی اقتدار اعلی، نیشنل سیکورٹی اور ارضی سالمیت کے دفاع کے قانونی حق پر زور دیا ہے
-
دفاع صیہونی حکومت کو بہت جلد اس کی دہشت گردانہ جارحیت کا محکم جواب ملے گا: ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف کا اعلان
بندر عباس – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ اس میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے کہ صیہونی حکومت کو بہت جلد محکم جواب ملے گا۔
-
دنیاناوابستہ تحریک نے ایران کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی اور اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے صیہونی حکومت کے اقدام کی مذمت کی ہے
نیویارک – ارنا – ناوابستہ تحریک نے اعلان کیا ہے کہ تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کا اسرائیلی حکومت کا اقدام اسلامی جمہوریہ ایران کی ارضی سالمیت اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ تحریک اس کی سخت مذمت کرتی
-
سیاستباقری: صیہونی حکومت کو محکم جواب دیں گے
تہران – ارنا – قائم مقام وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت علاقے میں بے ثباتی کی اصل وجہ ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس کی جارحیت کا محکم جواب دے کر، علاقے میں بدامنی اور بے ثباتی کے عامل کا مقابلہ کرے گا
-
سیاستقائم مقام وزير خارجہ جدہ روانہ ہوگئے
تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے جدہ روانہ ہوگئے
-
دنیاصہیونی میڈیا: ایران کے حملے کا خوف / اسرائیل مفلوج
تہران (ارنا) صہیونی میڈیا کے مطابق، ایران کے جوابی حملے کے خوف نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے باشندوں اور صیہونی حکومت کے اہلکاروں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔
-
عالم اسلامانور ابراہیم کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر میٹا کی معذرت
تہران (ارنا) میٹا نے حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ کی شہادت کے حوالے سے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر معذرت کرلی۔
-
عالم اسلامعراق میں عین الاسد بیس پر دوبارہ حملہ/ متعدد امریکی فوجی زخمی
تہران (ارنا) نیوز ذرائع نے منگل کی صبح مغربی عراق میں واقع عین الاسد بیس پر ایک اور حملے کی اطلاع دی ہے جس میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔
-
پاکستاناسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم شرکت کریں گے
اسلام آباد – ارنا – پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کا اعلان کیا ہے جو اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران کی درخواست پر ہورہا ہے
-
تصویراسماعیل ہنیہ پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں کابل میں احتجاج
افغان دارالحکومت کابل میں عوام نے پیر 5 اگست کو احتجاجی اجتماع میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے پر مبنی صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ جارحیت کی مذمت کی۔
-
سیاستدہشت گردی صیہونیوں کی گھٹی میں شامل ہے، کنعانی
تہران (ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی صیہونیوں کی گھٹی میں شامل ہے۔ نہ صرف اس حکومت کی بنیاد دہشت گردی پر ہے بلکہ اس کی بقا کا دارومدار بھی ریاستی دہشت گردی جاری رکھنے میں ہے۔
-
عالم اسلاممزاحمتی محور اپنے کمانڈروں کا خون معاف نہیں کرے گا / ایک اور انتفاضہ کا آغاز زیادہ دور نہیں
تہران (ارنا) فلسطین کی آزادی کے لیے پاپولر فرنٹ کے ڈپٹی جنرل سکریٹری جمیل مزھر نے کہا ہے کہ مزاحمت کا محور صیہونی حکومت کے جرائم کا جواب دیگا اور دردناک انتقام لے گا۔
-
سیاستIRGC کمانڈر کے ایڈوائزر: شہید ھنیہ کے خون کا بدلہ چونکا دینے والا آپریشن ہوگا
مشہد (ارنا) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کے ایڈوائزر نے کہا ہے کہ اسماعیل ھنیہ کے خون کا بدلہ لینے والا آپریشن نیا اور چونکا دینے والا ہوگا۔
-
سیاستایرانی پارلیمنٹ میں یہودی کمیونٹی کے نمائندہ: صیہونی حکومت سے ھنیہ کے قتل کا بدلہ لینا ضروری ہے
تہران (ارنا) ایرانی پارلیمنٹ میں یہودی کمیونٹی کے نمائندے نے کہا کہ اسماعیل ھنیہ کے قتل اور ایران کی سرزمین پر حملے کا بدلہ لینا اسلامی جمہوریہ ایران کا حق اور ایک لازمی امر ہے۔
-
پاک ایران وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک بات چیت
سیاستباقری: صیہونی حکومت نے ایران کی سرخ لکیر عبور کی / جواب فیصلہ کن ہو گا
تہران (ارنا) ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ کو شہید کر کے اسلامی جمہوریہ ایران کی سرخ لکیر عبور کی ہے لہذا ایران اس جرم کا فیصلہ کن اور منہ توڑ جواب دے گا۔
-
دفاعاسماعیل ھنیہ کو شارٹ رینج والے وارہیڈ پراجیکٹائل سے شہید کیا گیا
تہران (ارنا) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اپنے نوٹیفیکیشن نمبر 3 میں کہا ہے کہ یہ دہشت گردانہ کارروائی تقریباً 7 کلو گرام کے وار ہیڈ کے ساتھ ایک مختصر فاصلے تک مار کرنے والے پراجیکٹائل کو مہمانوں کی رہائش کے علاقے کے باہر سے فائر کرکے انجام دی گئی، جس کے ساتھ ایک زوردار دھماکہ بھی ہوا۔
-
پاک ایران وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت
پاکستانتہران کی اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کی درخواست / اسلام آباد کی مکمل حمایت
اسلام آباد (ارنا) پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ اسلام آباد شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس منعقد کرنے کی تہران کی درخواست کی نہ صرف حمایت کرتا ہے بلکہ پاکستانی وفد اس اجلاس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔