عراقی مزاحمت کا مقبوضہ علاقوں میں رامون ایئر بیس پر میزائل حملہ

تہران (ارنا) عراقی اسلامی مزاحمت نے آج بروز ہفتہ، مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں واقع رامون ایئر بیس پر میزائل حملے کا اعلان کیا ہے۔

المیادین نیٹ ورک کے مطابق، عراق کی اسلامی مزاحمت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے آج صبح مقبوضہ علاقوں میں رامون ایئربیس کو نشانہ بنایا ہے۔

بیان کے مطابق یہ حملہ الارقب کے اپگریڈڈ  قسم  کے کروز میزائل کے ذریعے کیا گیا۔

یہ حملہ غزہ کی پٹی میں بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت کے جواب میں کیا گیا۔

مقبوضہ علاقوں کے لیے ماضی کی کارروائیوں میں اسلامی مزاحمت عراق نے خبردار کیا تھا کہ اگر صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر اپنے حملے جاری رکھے تو وہ اس حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دے گی۔

مقبوضہ علاقوں میں مختلف کارروائیوں کے دوران یہ گروہ ہمیشہ غزہ کے عوام کی حمایت اور قابضین کے خلاف حملے کرنے کے اپنے کردار پر زور دیتا آیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .