27 مئی، 2025، 3:19 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85845363
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان میں شیراز کے سیاحتی مراکز کی تصویری نمائش

اسلام آباد – ارنا-  اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خانہ فرہنگ نے شیراز کے سیاحتی مراکز کی تصویری نمائش کا اہتمام کیا ہے

ارنا کے مطابق  پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایران کے خانہ فرہنگ نے شاہراہ ریشم کلچرل سینٹر کے تعاون سے شیراز کے تاریخی اور سیاحتی مراکز کی تصویری نمائش منعقد کی ہے۔

  شیراز کی بلدیہ کی مشارکت سے منعقد کی جانے والے اس تصویری نمائش کا مقصد، شیراز کے اہم تاریخی اور سیاحتی مراکز کو متعارف کرانا ہے۔

 پاکستان کے قومی  وراثت و ثقافت کے سابق وزیر جمال شاہ نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی  تھے ۔

پاکستان میں شیراز کے سیاحتی مراکز کی تصویری نمائش

 تقریب سے خطاب میں  ایران کے نائب سفیر نبی شیرازی نیز کلچرل اتاشی مجید مشکی نے اپنے خطاب میں شیراز کے اہم، پرکشش اور منفرد تاریخی، ثقافتی اور  سیاحتی مراکزکا تفصیل سے ذکر کیا۔  

پاکستان میں شیراز کے سیاحتی مراکز کی تصویری نمائش

 اس رپورٹ کے مطابق  نمائش میں شہر شیراز کے ثقافتی و تاریخی مراکز نیز سیاحتی مقامات  کی تصاویر کا  شائقین نے استقبال کیا۔

پاکستان میں شیراز کے سیاحتی مراکز کی تصویری نمائش

 اس موقع پر پاکستان کے قومی وراثت اور ثقافت کے سابق وزیر جمال شاہ نے سیاحت کے فروغ کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے اقدامات کو قابل تعریف بتایا اور دونوں ملکوں کے لوگوں کے سیاحتی سفر کے حوالے سے باہمی تعاون میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان میں شیراز کے سیاحتی مراکز کی تصویری نمائش

پاکستان میں شیراز کے سیاحتی مراکز کی تصویری نمائش

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .